دنیا بھر میں انٹرنیٹ بند ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)دی سمپسنز وہ مشہور کارٹون شو جو کئی بار مستقبل کے واقعات کی پیش گوئی کرنے کا دعویٰ کرتا ہے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہ۔اس بار ایک عجیب و غریب افواہ گردش کر رہی ہے کہ اس شو نے 16 جنوری 2025 کو عالمی انٹرنیٹ بندش کی پیش گوئی کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دی سمپسنز کی ایک قسط میں مذکورہ دعویٰ کیا گیا تھا۔ویڈیو کے مطابق یہ انٹرنیٹ بندش ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے ساتھ ہوگی جو حقیقت میں 20 جنوری کو ہونے والی ہے نہ کہ 16 جنوری کو۔اس ویڈیو نے لوگوں کو خوب ہنسایا اور انسٹاگرام پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
View this post on InstagramA post shared by Ankur Nandan (@ankurnandanofficial)
کسی نے کہا، “ 16 جنوری کو ریچارج ختم ہونے والا ہے۔“
ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے لکھا، ”اچھی بات ہے میں گھر سے کام کرتا ہوں تو میری چھٹی ہوگی!“۔
کئی لوگوں نے ویڈیو کو مزاحیہ ایموجیز کے ساتھ شیئر کیا۔
ویڈیو میں کچھ صارفین نے مزید مذاق میں کہا کہ بلیک آؤٹ کی وجہ ایک وائٹ شارک ہوگی جو زیر سمندر کیبل کو کاٹ دے گی۔اگرچہ یہ سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن حقیقت میں شارک کے دانتوں کے نشانات زیرِ سمندر کیبلز پر دیکھے گئے ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق شارک اور باراکوڈا مچھلیاں اکثر ان کیبلز کو نقصان پہنچاتی ہیں۔گوگل نے اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی کیبلز کو مضبوط مواد سے لپیٹنا شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں محفوظ بنایا جا سکے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کو گرفتار کر لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جواد احمد کی لیسکو حکام کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔
ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔
سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کی اہلیہ کا سیلون ہے۔ ملازمین نے کال کر جواد احمد کو اطلاع دی ،جس پر جواد احمد کالے ویگو ڈالے پر اپنے گارڈز کے ہمراہ پہنچے۔
لیسکو حکام کے مطابق جواد احمد نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر لیسکو ملازمین پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر ان پر ویگوڈالا چڑھانے کی کوشش کی ، ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی، ہاتھا پائی کے دوران جواد احمد بجلی کا میٹر لے کر فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو بلوایاگیا لیکن پولیس نے کوئی مدد نہ کی جبکہ ایس ڈی او ایئر لائن سب ڈویژن نے تھانہ نواب ٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے ۔
لیسکو حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زخمی ہونے والے ملازمین کے میڈیکولیگل سرٹیفیکٹ بھی ساتھ لگائے گئے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ الٹا پولیس افسران لیسکو حکام پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ یہ درخواست واپس لیں اور صلح کرلیں، پھر پولیس کی طرف کہا گیا کہ آپ بجلی چوری کا مقدمہ درج نہ کروائیں بلکہ ہم ہاتھا پائی یا لڑائی جھگڑے کی ایف آئی آر دے دیتے ہیں۔
اس حوالے سے لیسکو کے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی نے "ایکسپریس" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمہ الیکٹریسٹی ایکٹ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کروائیں گے۔ ہماری لیبر یونین اور ملازمین میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو وہ معاملے کو وزارت توانائی کی طر ف سے رینجرز ، آئی ایس ائی، ایم آئی،ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ میں لے کر جائینگے۔ جس کے قیام کا مقصد ہی بااثر بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی میں لیسکو کی مدد کرنا ہے۔