ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی معاہدہ مکمل ہونے کی امید، اس ہفتے کے آخر تک معاہدہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ رواں ہفتے مکمل ہوجائے گا۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی ڈیل بہت قریب ہے اور ممکنہ طور پر یہ معاہدہ اس ہفتے کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ کام کرنا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرپاتے تو وہاں ایک ایسی پریشانی پیدا ہوگی جس کا انہوں نے پہلے کبھی تصور نہیں کیا۔ نومنتخب صدر نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایک مصافحہ ہوچکا ہے، وہ اسے مکمل کررہے ہیں اور یہ شاید اس ہفتے کے آخر تک حتمی طور پر طے پاجائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، اور مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کے مطابق قطر اور دیگر ممالک کے حکام نے جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کو بھیج دیا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن تو بدستور برقرار ہے لیکن اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں اوپو اسمارٹ فون نے جگہ بنائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو تیسرے، موٹورولا ایج 60 فیوژن چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبرپر ہیں۔
اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا ساتویں (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + براجمان ہیں۔