وزیر اعظم، آرمی چیف کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیر اعظم، آرمی چیف کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک(سی پی ایف) کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاہے، فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔
ورلڈبینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ آئی ڈی اے کے ذریعے فراہم کرے گا، باقی رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹنٹنگ، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام ہے، صاف پانی کی فراہمی، عوامی وسائل اور نجی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا ہے جبکہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کا اضافہ کرنا مقاصد میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہمی، 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی سی پی ایف میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ملین افراد کیلئے غذائی تحفظ، 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی بڑھانے کے اہداف بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلاب سمیت قدرتی آفات اورخطرات سے نمٹنے کیلئے بھی اہداف مقرر کیے گئے جس سے 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر دینے کا وعدہ پاکستان کو ملین افراد ورلڈ بینک سی پی ایف کے مطابق
پڑھیں:
بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس میں انڈیا کی مجموعی سکیورٹی صورت حال اور ردعمل پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے)
پچھلے ہفتے کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی (سی ایس ایس) کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے بعد پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا جن میں سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی، انڈس واٹر معاہدے کی معطلی اور اٹاری بارڈر کی بندش شامل ہے جریدے ”دی ہندو“ کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی وزیر راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا اور مسلح افواج کو مکمل عملی آزادی دی کہ وہ جواب کی نوعیت، وقت اور اہداف خود طے کریں.
رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو سکیورٹی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے ایک دن پہلے ہوئی ریڈیو پروگرام میں بھی وزیر اعظم مودی نے حملہ آوروں اور سازش کرنے والوں کو سخت ترین جواب دینے کا عندیہ دیا تھا گزشتہ روز وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت سے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی اور ایک گھنٹے سے دیر تک ملاقات کی جسے انتہائی اہم پیش رفت قراردیا جارہا ہے. این ڈی ٹی وی کے مطابق کانگریس کے راہنما رام چندر کدم نے بدھ کو اڑیسہ میں ایک خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تاکہ پہلگام میں ہونے والے حملے پر بحث کی جا سکے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی اور گورنر کمبھمپتی ہری بابو کو خطوط ارسال کیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اس مہلک حملے کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے اور اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے.