حماس کا جنگ بندی معاہدے پر اتفاق، قطر نے بھی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے، اور قطر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات اب اپنے حتمی مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں سے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہوگی۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے راہ میں موجود بڑی رکاوٹیں حل ہوچکی ہیں اور جلد ہی معاہدے پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ اور مصر کے درمیان فلاڈیلفی کوریڈور کو خالی کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں مزید قیدیوں اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات ہوگی، جب کہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی دوبارہ آبادکاری اور نئی حکومت کے قیام پر بات چیت کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کا دورانیہ 42 دن تک ہوگا، اور اس دوران حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو ہر سات دن بعد رہا کرے گی۔ اسرائیلی فورسز غزہ کے وسطی علاقے خالی کرنے کی بھی پابند ہوں گی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ ختم کرکے فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: معاہدے کے مرحلے میں کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔