آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کی تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور مسلمین عالم کے اخوت و اتحاد کیلئے دعا کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریبات چک باغ حضرت بل سرینگر، مرکزی امام باڑہ بڈگام اور باب العلم ہائر سیکنڈری سکول بڈگام کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ معلمین و منتظمین اور عوام نے شرکت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقدہ تقریب سے علماء دین حضرات نے امام امیر المومنین کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کی تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور مسلمین عالم کے اخوت و اتحاد کے لئے دعا کی۔

سرینگر اور بڈگام میں جن علماء کرام نے مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ان میں آغا مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے چک باغ حضرت بل میں جشن مولود کعبہ (ع) کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات سے محبت و عقیدت کے تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ مولا علی (ع) نے اسلام کی دعوت و ترویج میں رسول اکرم (ص) کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر عظیم خدمات انجام دیں اور اسلام و پیغمبر اسلام کی نصرت و حمایت کے وہ سنگ میل طے کئے، جو تاریخ اسلام کے درخشان ابواب کی حیثیت رکھتے ہیں اس ضمن میں جن علماء دین نے مؤمنین کو ولادتِ باسعادت حضرت امیر المومنین علی (ع) کی مناسبت مستفید فرمایا، ان میں نمائندہ میرواعظ کشمیر مولانا سید شمس الرحمٰن، آغا سید محمد عقیل الموسوی، آغا سید یوسف الموسوی، آغا سید محمد حسین  الموسوی، سید ارشد حسین الموسوی، مولوی نثار حسین، مولوی امتیاز حسین، سید حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر المومنین عالم اسلام اسلام کی کی تقریب

پڑھیں:

وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں ـ

14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار کا لہو پکار رہا ہے، ریاست کی بے حسی اور شیعیانِ پاکستان کی ذمہ داری
  • نئی دہلی کو سرینگر سے جوڑنے والی ٹرین جلد ہی شروع ہوگی
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ
  • وادی کشمیر میں اتحاد کو پارہ کرنے والے عناصر قابل مذمت ہیں، آغا سید حسن
  • جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام
  • وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد
  • عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، وقار حمید
  • پاکستان میں بحران کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں بریفنگ
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کے وفاقی منصوبے میں تاخیر، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار تشویش