سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پنجاب کے صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ اٹک میں دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم پر اربوں روپے کے سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان ذخائر کے بارے میں رپورٹ دینے کے لیے جیالوجکل سروے آف پاکستان سے معاونت لی، ان کی رپورٹ میں یہاں سونے کے ذخائر ہونے کی تصدیق ہوئی، اس بات کی تصدیق نیسپاک نے بھی کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہاں 28 لاکھ تولہ سونا موجود ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہم اس پر بریفنگ دیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ شفاف طریقے سے اس کی نیلامی ہو۔
یہ بھی پڑھیے:اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج
سابق نگراں وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اٹک میں موجود سونے کے ذخائر کی مالیت 800 ارب روپے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس آئی ایف سی کی مدد سے ان تمام بلاکس کی نیلامی کرائی جائے اور جو پیسہ کچھ لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے وہ حکومت کے پاس آئے۔
دوسری طرف گزشتہ روز محکمہ معدنیات پنجاب کی ٹیم اٹک میں چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
attock gold mining اٹک ایس آئی ایف سی سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹک ایس آئی ایف سی کے ذخائر
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 7373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرز اضافے سے 3310 ڈالرز فی اونس ہے۔