ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ،پریمئر اسپورٹس، بلال فرینڈز، فیصل جمخانہ کی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اسٹوڈنٹس اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پریمیئر اسپورٹس نے العمران کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ العمران کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ عمیر احمد نے 9 چوکوں کی مدد سے 77 اور فرید نے 22 رنز بنائے ۔ صائم اقبال، محمد اقبال اور انس خالد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پریمیئر اسپورٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 217 رنز بنا لیے ۔ جواد خان نے 70 فرحان خان نے 51 رنز بنائے۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر بلال فرینڈز نے شالیمار کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شالیمار کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ شہزر خان نے 30 اور محمد سمیع نے 20 رنز بنائے۔ جنید خان اور دانیال احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں بلال فرینڈز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا لئے۔ جنید خان نے 26، شہزاد خان نے 23رنز بنائے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔
سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی کی۔
سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور زین زوہیب کے شاندار گانے سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔ سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پاکستانی موسیقی کا معروف پلیٹ فارم ہے، جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔
اس سیزن میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’وار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری نے میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز کی دھاک بٹھادی ہے۔