چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا آغاز آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جو 19جنوری تک جاری رہے گا جس میں ڈویژنل سطح کی کلب لیول کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کو بذریعہ لیٹر ہدایات جاری کردی ہیں۔ لیٹر کے مطابق پی ایچ ایف کانگریس ممبران جو کہ آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ بھی ہونگے وہ باہمی مشاورت سے وینیو کا تعین کریں گے۔ بعد ازاں فاتح ٹیمیں صوبائی سطح پر ہونے والے دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کرسکیں گی۔ صوبائی ٹیموں میں پنجاب سے 9، کے پی کے سے7، سندھ سے6، بلوچستان سے 6جبکہ گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ایک ٹیم شامل ہوگی۔ ایونٹ سے متعلق مزید ہدایات صوبائی ایسوسیشنز کو جاری کردی گئی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
ایران میں پاکستان کا سفارتخانہ ایرانی صوبے سیستان میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی ملک واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے اور شہدا کےناموں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی جانب سے جاری کردہ 8 پاکستانیوں کی فہرست کے مطابق مقتولین میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان اور محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔
اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ مہرستان میں قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر و جفاکش ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں اوراس افسوسناک واقعے میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہیں۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ نعشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں اور ان نعشوں کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل نعشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے جس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشتگردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کرکے 8 پاکستانی کار مکینکس قتل کردیے تھے۔ شہدا کا تعلق پنجاب سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایران میں پاکستانی قتل پاکستانی سفارتخانہ سیستان مہرستان