عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا، حنا بیات کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان کی مشہور اداکارہ حنا بیات اپنی خوبصورتی، ذہانت اور بہادری کے لیے جانی جاتی ہیں، جو حقائق پر کھل کر بات کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک میزبان کے طور پر کیا اور سماجی مسائل پر مبنی پہلا پروگرام پیش کیا، جس میں ممنوعہ موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ ان کے اس اقدام سے کئی لوگوں کو مسائل کے حل اور شعور حاصل کرنے میں مدد ملی۔
بعد میں حنا بیات نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور وہاں بھی کامیابی سمیٹی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حنا بیات نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان کا پروگرام ’ستیہ میں وجیتے‘ جو بھارتی نجی ٹی وی چینل اسٹار پلس پر نشر ہوا کرتا تھا، ان کے پروگرام کے فارمیٹ کو چوری کر کے بنایا گیا تھا۔
حنا نے اوشنا شاہ کے شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ عامر خان کے اس شو کا تصور (کانسیپٹ) اور سیٹ ڈیزائن تک ان کے پروگرام سے ملتا جلتا تھا، جس پر ان کی ٹیم کے کئی افراد حیران رہ گئے تھے۔
حنا نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں اس پروگرام کے زریعے سماجی مسائل پر بات کرنے اور بہت سی کہانیاں لوگوں کو بیان کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حنا بیات
پڑھیں:
ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت برباد کر رہی ہیں، نادیہ خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر پر کام کر کے شدید وقت ضائع کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہانیہ وہاں جو ٹائم ویسٹ کر رہی ہیں اسے کہیں اور لگائیں تو اچھا ہے۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ابھی ہانیہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جو فلم کر رہی ہیں اس پر پہلے ہی پابندی کی باتیں شروع ہو چکی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ہیں جنہیں اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے ان کے مداحوں میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
ہانیہ جلد پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور سونم باجوہ کے ساتھ ایک پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔