معروف مصنف نیل گیمن پر 8 خواتین کے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
مشہور مصنف نیل گیمن، جو کہ "دی سینڈمین” اور "کورالائن” جیسے کامیاب کتابوں کے ادیب ہیں، ان پر آٹھ خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات نیویارک میگزین کے کور اسٹوری "تھیر از نو سیف ورڈ” میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔
رپورٹر لیلا شاپیرو نے ان خواتین سے بات کی جنہوں نے گیمن کے خلاف یکساں دعوے کیے۔ ان الزامات میں بی ڈی ایس ایم، زبردستی کے واقعات، اور ذاتی تعلقات کے دوران غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔
ایک متاثرہ خاتون، اسکارلیٹ پاولووچ، نے دعویٰ کیا کہ گیمن نے ان کے ساتھ متعدد بار زبردستی کی، جبکہ وہ ان کے بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مرحوم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔
ذوالفقار علی عطرے نے پاکستانی موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کے دل جیتے۔ ان کی آخری فلم بطور میوزک ڈائریکٹر ’ویلکم پنجاب‘ ہے، جس کی عکسبندی اس وقت جاری ہے۔ ان کے کام کو ہمیشہ ان کے مداح اور فلم انڈسٹری یاد رکھے گی۔
مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی شخصیت اور کام موسیقی کی دنیا کے لیے ہمیشہ قابلِ تقلید رہیں گے۔
ذوالفقار علی عطرے کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے ان کی رہائش گاہ، 304 خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن سے ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر فلمی اور موسیقی کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔