ٹرمپ کے نامزد وزیرِ دفاع کو سینیٹ میں سخت سوالوں کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ ہیگستھ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اور پھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرِ دفاع کو سینیٹ میں سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ نامزد وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کو سینیٹ میں توثیق کے لیے پیشی پر ڈیموکریٹس کے سخت الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس موقع پر انہیں نااہل اور ناموزوں قرار دیدیا گیا، 4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ ہیگستھ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اور پھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔
نامزد وزیرِ دفاع کو شراب نوشی کی لت میں مبتلا بھی قرار دیا گیا۔ پیٹ ہیگستھ نے ان تمام الزامات کو رد کر دیا۔ دوسری جانب ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیٹ ہیگستھ کی تعریف کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نامزد وزیرِ دفاع کی توثیق کے لیے ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
برطانیہ اور عراق کے درمیان 15 بلین ڈالر کے تجارتی پیکیج اور دفاع کا معاہدہ
اس معاہدے میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان گرڈ انٹر کنکشن پراجیکٹ کیلئے بجلی کی ترسیل کے برطانوی ساختہ نظام استعمال کرنے کیلئے 1.2 بلین پاؤنڈ کا منصوبہ اور شمالی عراق میں القیارہ فضائی مرکز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 610 ملین ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق اور برطانیہ نے 15 بلین ڈالر تک کے تجارتی پیکیج اور دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے گذشتہ روز مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے 14.98 بلین ڈالر (12.3 بلین پاؤنڈ) تک کے تجارتی پیکیج اور دو طرفہ دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر کے درمیان ڈاؤننگ سٹریٹ کے دفتر میں ملاقات کے بعد اس معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس میں 2024ء سے 10 گنا سے زیادہ دوطرفہ تجارت کی توقع ہے۔
اس میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان گرڈ انٹر کنکشن پراجیکٹ کے لیے بجلی کی ترسیل کے برطانوی ساختہ نظام استعمال کرنے کے لیے 1.2 بلین پاؤنڈ کا منصوبہ اور شمالی عراق میں القیارہ فضائی مرکز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 610 ملین ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی زیرِ قیادت کنسورشیم کی طرف سے پانی کے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ بھی معاہدے کا حصہ ہے، جو خشک جنوبی اور مغربی عراق میں صاف پانی فراہم کرنے میں مدد دے گا، اس منصوبے کی مالیت برطانیہ کی برآمدات میں 5.3 بلین پاؤنڈ تک ہوگی۔ عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر نے ایک دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کئے جو سکیورٹی تعاون میں ایک نئے دور کی بنیاد قائم کرتا ہے۔