اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کی رہائی، وطن واپسی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔نجی اخبار کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق وزارت خارجہ کے بقول وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط لکھا۔حکم نامے میں دریافت کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم پاکستان کے خط کا جواب دینا مناسب کیوں نہیں سمجھا، اس سلسلے میں عدالت نے وزارتِ خارجہ سے جواب طلب کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی انتظامیہ کو یاد دہانی کا خط بھی بھیجا گیا لیکن اُس کا بھی جواب نہیں آیا، عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ آنا سفارتی آداب کے خلاف ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت پر عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا جس پر عدالت نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دی تھی۔عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تھی جب کہ وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزیر اعظم، آرمی چیف کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عافیہ صدیقی کی اسلام ا باد عدالت نے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹوکیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،درخواستگزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراضات کیا ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ مصدقہ کا پیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز کے ساتھ منسلک کردی ہیں،سب لوگوں کو سردیوں کی چھٹیاں ملیں ہمیں نہیں ملیں،ہفتہ میں ٹرائل کی تین سماعتیں ہورہی ہیں،عدالتی اوقات کار کے علاوہ بھی ٹرائل کی سماعتیں ہورہی ہیں،ٹرائل کورٹ کی کوشش تھی کہ سردیوں میں ہی کیس نمٹا دیں،سات گواہ ہو چکے آج کیلئے بھی تین گواہ عدالت نے رکھے ہوئے ہیں،توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،کال اپ نوٹسز کے وقت بھی عدالت آیا تھا، ایک ہی معاملے میں چوتھی دفعہ ٹرائل کیا جارہا ہے،عدالت نے کہا کہ کیا ہائیکورٹ، ٹرائل کورٹ کو کہہ دے کہ ٹرائل تیز نہ چلائیں؟عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔
سندھ حکومت کا ناکارہ سرکاری گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے کا فیصلہ
مزید :