مری جنگلات میں بیک وقت 3 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
مری (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار کے3 بڑے جنگلات میں بیک وقت آگ اٹھی۔ آگ نے مری میونسپل فارسٹ، گھوڑاگلی اور ساملی رینج کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ج. علاقے کے رہائشیوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ۔
آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کاموں میں مصروف تاہم روڈ تک رسائی نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو پیدل ہی ریسپانس کرنا پڑ رہا ہے, یہ مشکل صورتحال امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن گئی
تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل چھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں،آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
حکومت کا عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ، عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ مسلم ٹاؤن، نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
اسی طرح لیاقت آباد، چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔