وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر ایم 6 موٹروے شروع نہ کرنے پر وزیر اعظم کو احتجاجی خط
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سندھ کے طیارے میں بغیر اجازت سفر کرنیوالے 2 افسران معطل
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں سفر کرنے والے 2 افسران کو سندھ حکومت نے معطل کر دیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے، گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے، ان میں گریڈ 17 کے پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی اہلخانہ کے ہمراہ طیارے میں سفر کررہے تھے۔