سپریم کورٹ بار کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، فوری نوعیت کے مقدمات مقرر کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی فوری اور حکم امتناعی کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔ سی جے نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا۔ فوری نوعیت کے معاملات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان...
پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔