سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سمیت جامع مسجد کا دورہ، ناقص صفائی پر برہمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سمیت جامع مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے‘سردار عبدالرحیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو نے کی وجہ سے لوگ راتیں جاگ گزارنے پر مجبور ہیں اور اب تو دن مین بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی،سندھ میں اغوا برائے تاوان ایک صنعت بن گئی ہے ، صحافی سمیت کئی لوگ ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، جن کو ڈاکو تشدد کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے وڈیو وائرل کر رہیں ہے مگر کرپٹ اور نااہل حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ خیرپور کے شہر ہنگورچہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کو اغوا کیے جانے والے وائرل وڈیو نے با ضمیر لوگوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا مگر افسوس کے سندھ حکومت نواجوان صحافی کو ابھی تک بازیاب کرانے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی سمیت تمام مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کراکر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔