اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجا،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

۔9 مئی کے 13 مقدمات :عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے9 مئی واقعے کے 13مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔وکلا صفائی نے 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر دی اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو9 مئی کے دیگر مقدمات سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے۔ سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔علاوہ ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جب کہ 3ملزمان کی
درخواست بریت خارج کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ عمران خان کی فیملی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔سماعت کے دوران 3 ملزمان ناصر محفوظ، سعد سراج اور نوید عمر ستی کی درخواست بریت خارج کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔ سپرنٹنڈنٹ سزا یافتہ مجرم کے جیل ٹرائل میں بیٹھنے پر جیل مینول کے مطابق اپنا جواب داخل کروائیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکیل مشال یوسفزئی کا معطل لائسنس کے باوجود وکالت نامہ داخل کرانے کا معاملہ کے پی بار کونسل کو بھجوا دیا گیا۔ کے پی بار کونسل کو ریفرنس پر مزید انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔کے پی بار کونسل کی انکوائری مکمل ہونے تک مشال یوسفزئی کے جی ایچ کیو حملہ کے مقدمے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔آئندہ سماعت پر استغاثہ ڈیجیٹل شواہد عدالت میں پیش کرے گا۔ ڈیجیٹل شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز کی نقول وکلا صفائی کو فراہم کی جائیں گے۔ ڈیجیٹل شواہد میں مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز، شہریار آفریدی اور صداقت عباسی کے بیانات کی وڈیوز موجود ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • خدیجہ شاہ کی حفاظتی مقدمات میں توسیع، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ۔9 مئی کے 13 مقدمات :عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم
  • 9مئی مقدمات؛ عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں11فروری تک توسیع
  • عمران خان اور بشری بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع، توشہ خانہ ٹو دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا
  • بشریٰ بی بی کی ایک اوربانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 فروری تک توسیع
  • پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات  میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • عمران خان اوربشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 فروری تک توسیع