کویت میں شب معراج پر 3چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں شب معراج پر3 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کویتی کابینہ نے شبِ اسرا و المعراج کے موقع پر27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر کو شہریوں کو 3 دن کی تعطیلات مل جائیں۔ خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا و المعراج باضابطہ طور پر27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔ کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔ اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی3 چھٹیاں مل گئیں۔ یاد رہے کہ شب معراج مذہب اسلام میں ایک اہم اور خصوصی اہمیت کا حامل واقعہ ہے، جب پیغمبرِ اسلام نے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ اور پھر وہاں سے آسمانوں تک کا سفر کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کویت میں
پڑھیں:
نادرا کی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری
ویب ڈیسک: نادرا نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
نادرا کے اعلامیے کے مطابق شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اصل دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، بے فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے واضح کیا کہ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔
سینٹرز پر آویزاں ہدایات میں شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مالی لالچ یا انعام کے جھانسے میں آ کر اپنی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
نادرا نے شہریوں کو بلا ضرورت فوٹوکاپی سے گریز اور صرف اصل دستاویزات ساتھ لانے کی تاکید کی ہے۔