ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
فیصل آباد (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی)کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا، نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے، وفاق پر چڑھائی کا نہیں۔نفاق ختم کر کے ہمیں اتفاق کی ضرورت ہے۔ 9مئی اور26 نومبر کو جو ہوا سب کے سامنے ہے۔ غلطی دونوں طرف سے ہے۔ وہ مسلم لیگ ن کے مرکزرہنمااسراراحمدمنے خان کے انتقال پران کے صاحبزادے عمراسرارمنے خان اوربھانجے حسن خان کے گھرپرظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعدمیڈیاست گفتگوکررہے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کےسربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اسد قیصر، عمر ایوب، ناصر عباس، سلمان اکرم راجا کے ہمراہ مجھے عزت دی۔
تین بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہیں، شاہد خاقان عباسیسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 3 بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ مولانافضل الرحمان اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔