Jasarat News:
2025-01-18@10:07:52 GMT

لاہور‘ ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

لاہور (نمائندہ جسارت) ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ، قاسم پورہ کے رہائشی 2 بھائی عبدالرحمن اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمن کی چھاتی پر لگی، جسے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وڈیو بنانے کے دوران پسٹل سے گولی چلنے کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور وڈیوز بنانا جرم ہے، شہری اس اقدام سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنے والے مرد اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں میاں بیوی بن کر منشیات فروشی کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروشوں میں ترب فاطمہ اور فراز شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے جب کہ گرفتار ملزمہ مختلف مقامات پر بھکارن بن کر بھی منشیات فروخت کرتی تھی۔

ملزمان شہر میں اپنی رہائش تھوڑے عرصے بعد تبدیل کرلیتے تھے۔ دونوں ملزمان کرایے پر گھرلیتے ہوئے کبھی خود کو بہن بھائی اور کبھی میاں بیوی ظاہر کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • تہران، مسلح شخص کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2جج جاں بحق
  • بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار
  • سیالکوٹ کے 2 بھائی کشتی حادثے میں بچ کر مراکشی حکام کی تحویل میں
  • مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے
  • امریکا میں ٹک ٹاک پابندی لگائے جانے کا امکان
  • طاقت کسی بندوق یا گولی میں نہیں ثقافت اور سیاست میں ہے، بلاول بھٹو
  • جماعت اسلامی کے رکن ‘ پیاسی کے سابق رہنما رفیق اعظمی انتقال کرگئے
  • نماز فجر پڑھ کر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
  • 9 مئی(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،یاسمین راشد ،محمود الرشید اور دیگر پر فرد جرم عاید
  • بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق