Jasarat News:
2025-04-16@15:08:04 GMT

حکمران طبقے نے عوام کی جان عذاب میں ڈال دی ہے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

بدین (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ نے ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ نے عوام کی جان عذابِ میں ڈال دی ہے مڈل کلاس طبقہ ایک طرف بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں تو دوسری جانب ان نالائق حکمرانوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں مکمل بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں عوام کا احساس ختم ہوگیاہے عوام کو سمجھ آگئی ہے یہ حکمران جماعت اسلامی کو کیوں اقتدار میں نہیں آنے دیتے جماعت اسلامی کے پاس ایماندار دیانت دار قیادت موجودہے جو پاکستان کے عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔ جماعت اسلامی نے عوام کو مہنگی بجلی اور گیس کے ظالمانہ بلز اور حکمرانوں کی خود ساختہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے 17 جنوری کو ملک گیر اجتجاج کی کال دی ہے جس کا تمام تر فائدہ ان شاء اللہ عوام کو ملے گا۔ انہوں کہا بدین ضلع میں17جنوری کے احتجاج کے لیے عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیا گیا اور17جنوری کو اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک بھرپور اجتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نائب امرا سید دائود شاہ اللہ بچایو ہالیپوٹہ، غلام رسول احمدانی، پروفیسر علی احمد بلیدی و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

 جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا

سٹی42: جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کروانے کا نعرہ لگا دیا۔

جماعت کے امیر حافظ نعیم نے یہ نعرہ اس وقت لگایا ہے جب جماعت اسلامی کے ویٹرن کارکن اور سینئیر موسٹ لیڈر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال ہوا ہے اور جماعت کے تمام پرانے کارکن سوگ کی حالت میں ہیں۔ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے نائب امیر اور جماوعت کے بانی مرحوم مولانا مودودی کے معتمد تھے۔

 جماعت اسلامی کے امیر حافظ  نعیم کے نام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے"
اتوار کے روز کراچی میں جماعت اسلامی کےکارکنوں نے "غزہ مارچ" کیا۔

آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم  نے کہا، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکہ میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجتی کررہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ " فلسطینی قیادت" سے اس کی (پاکستان میں ملک گیر  ہرتال کروانے کی) توثیق حاصل کرلی ہے، دیگر ممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے۔ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، کشمیر سے گوادر تک اور پورا ملک ہڑتال کرکے بتائے گا  کہ یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔  

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے: لیاقت بلوچ
  • ڈاکٹر خورشید احمد بھی ہم سے جدا ہو گے
  • حکمران عوام کے زندہ بیدار ایمان پروَر جذبات کی قدر کریں، لیاقت بلوچ
  • ممتاز عالمی شخصیت پروفیسر خورشید احمد کی وفات
  • حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے
  • 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی
  • فلسطینیوں سے یکجہتی: کراچی میں جماعت اسلامی، جے یو آئی کے غزہ مارچ
  •  جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
  • پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے