قاضی احمد ، دھند کے باعث ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث تین الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے مخثلف اسپتالوں میں منتقل ۔موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر دینومشین کے مقام پر 6گاڑیاں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور سردار میھگواڑ جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب دھند کے باعث ٹرالر الٹ گیا حادثے میں ٹرالر ڈرائیور افتخار بھٹی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ڈرائیور کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔ تیسرا حادثہ دھند کے باعث انڈس ہائی وے آمری پل کے قریب پیش آیا جہاں پر تین مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جہاں سے تمام زخمیوں کو دولت پور قاضی احمد سہون اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں پیٹرول موجود تھا جو روڈ پر بہہ گیا، انتظامیہ کی جانب سے بروقت ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ فراہم نہیں کی گئیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو لوڈر رکشوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھند کے باعث
پڑھیں:
اسلام آباد، خیبر پختونخوا، میں شدید ژالہ باری ، بارش، کے پی میں سیلابی ریلہ آ گیا،سڑکیں زیر آب
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں طوفان سے قبل شدید اولے برسنے لگےآسمان پر گہرے بادل، تیز ہواؤں کے ساتھ اولوں کی بارش۔ شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔
خیبر لنڈی کوتل بازار، گاگرہ اور دلخاد روڈ پر شدید بارش و ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آگیا۔ خیبر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آ گیا، جس نے تباہی مچا دی۔
لنڈی کوتلمیں سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ مقامی شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور نکاسی آب کے لیے اقدامات شروع کر دیئے۔
سلام آباد اورگردونواح میں بارش کی وجہ سےبارش کے باعث وفاقی دارالحکومت میں موسم خوشگوار ہوگیا.شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔