Jasarat News:
2025-01-18@10:46:52 GMT

وزیر اعلیٰ پنجاب سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آذری صدر کا حالیہ دورہ تعلقات کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ جبکہ پاکستان اور باکو کے تعلقات برادرانہ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے.جس سیاسی جماعت نے انہیں انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج انہیں جیل میں پوچھنے بھی نہیں آتے.میں گلا پھاڑ کر جھوٹے وعدے نہیں کر رہی کہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنا دوں گی . طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے دو بار بنا کسی قصور کے جیل کاٹی ہے آج میں بھی بدلے لینے شروع کردوں. آپ کو انتشار پر اکساؤں تو میں آپ کا مستقبل خراب کروں گی۔مریم نواز نے کہا کہ جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے. اپنی جان اور مستقبل کی حفاظت آپ کا فرض ہے، اگر آپ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے تو یہ آپکی اپنے ماں باپ سے نافرمانی ہے . مجھے تکلیف ہے کہ بچے کسی کے بہکاوے میں آگئے. کاش انہوں نے اس وقت سمجھ اور عقل کا راستہ اپنا لیا ہوتا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھ کہ طلبہ کو 30 ہزار اسکار شپس دی ہیں جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے . یہ اسکالر شپس 50 ہزار تک لیجائیں گے. نواز شریف انٹرنیٹ سٹی میں نالج سٹی الگ سے بناہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی انٹرنیشنل یونیورسٹیز کو لاہور اور پنجاب میں کیمپسز کھولنے کی دعوت دی ہے تاکہ جو بچے بیرون ملک نہیں جا سکتے وہ اپنے ملک میں دور جدید کی تعلیم حاصل کر سکیں. انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جینس یونیورسٹی کی بھی جلد تعمیر شروع ہو رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لیے ایک لاکھ جدید لیپ ٹاپ لانے کا بھی اعلان کیا. جی سی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعلٰی مریم نواز نے سیکیورٹی ہٹا دی اور وہ طلبہ میں گھل مل گئیں جبکہ طلبہ نے وزیراعلی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔تقریب میں وزیر تعلیم راوسکندر حیات، لیگی رہنما عابد شیر علی اور طلال چوہدری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز
  • مریم نواز نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا
  • سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیموں کا اجراء، مریم نواز
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز
  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
  • ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
  • جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز