3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل لیا،وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز+ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کی کوششوں سے جلد بجلی سستی ہونے کی امید ظاہر کی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی جس سے 1.4کھرب روپے کی بچت ہوگی، کابینہ نے انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ اور ہوا بازی ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے، وزیراعظم نے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپیسٹی پیمنٹس ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہونا بڑی کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی پہنچائی جارہی ہے، امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں ہورہی ہیں اور امید ہے ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ نظرثانی شدہ معاہدوں کے مطابق 14 آئی پی پیز کے منافع اورلاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویزمنظور کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ان آئی پی پیز سے گزشتہ سالوں کے اضافی منافع کی مد میں 35 ارب روپے کٹوتی کی جائیگی، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں سے حکومت کو 1.
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نظرثانی شدہ معاہدوں ا ئی پی پیز کے ساتھ ڈویژن کو وزارت شہباز شریف ٹاسک فورس کے مطابق ارب روپے
پڑھیں:
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے کا ہوگیا۔
صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ان کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 40 روپے 60 پیسے ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق بجلی کی اس قیمت میں کمی کے بعد 4 کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ جن صارفین کا بل پہلے ماہانہ 2 ہزار روپے آتا تھا، ان کا بل اب ایک ہزار روپے سے بھی کم آئےگا۔
بجلی کی قیمت میں کمی سے فری لانسرز اور صنعت کاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟اسلام آباد کے رہائشی فری لانسر طاہر عمر کہتے ہیں کہ زیادہ تر فری لانسرز زیادہ سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں، کیونکہ فری لانسرز تھوڑے اپ ڈیٹڈ ہوتے ہیں، اور وہ نئی ٹیکنالوجیز کو عام عوام کی نسبت اپناتے بھی جلدی ہیں۔ ’ہمارے زیادہ تر فری لانسرز دوستوں نے بروقت ہی خود کو سولر پر منتقل کرلیا تھا، لیکن ایک تعداد وہ بھی ہے جن کا انحصار سولر پر نہیں ہے، تو ان کو یقیناً بجلی کی قیمت میں کمی سے فائدہ ہوگا، کیونکہ جب سسٹم چلانے ہوتے ہیں تو ایئر کنڈیشن کی ضرورت پڑتی ہے، اس لحاظ سے ان کو ریلیف ملے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ فری لانسرز کے لیے یہ کوئی اتنا قابل قدر ریلیف نہیں ہے، ملک میں اب تک یوٹیوب اور ٹک ٹاک ٹھیک نہیں چل رہا۔
انہوں نے کہاکہ فری لانسرز کے لیے جو چیزیں سب سے زیادہ معنی رکھتی ہیں، وہ ہموار انٹرنیٹ اور دیگر اسپیشل ریلیف ہیں، جس کے لیے اقدامات ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا فری لانسرز کے لیے عملی اقدام یہ ہے کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ’ای ارن‘ کے نام سے ’کو ورکنگ اسپیس‘ بنائی ہوئی ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے کچھ مخصوص کالجز میں کانفرنسس ہالز کو ورکنگ اسپیس کے لیے مختص کیا ہے تاکہ فری لانسرز وہاں بیٹھ کر کام کریں، اس طرح کی چیزیں فری لانسرز کو کافی فائدہ دیتی ہیں۔
طاہر عمر نے کہاکہ ایسی جگہوں پر انٹرنیٹ کی یقینی دستیابی کے علاوہ بجلی کی فراہمی بھی ہوتی ہے، یہ وہ چیزیں ہیں جو عملی طور پر فری لانسرز کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔
’بجلی بل میں 2 ہزار روپے کی کمی بھی اچھا خاصا ریلیف ہے‘زین العابدین بیرون ممالک میں مختلف سروسز فروخت کرتے ہیں، جنہوں نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کے گھر میں صرف 4 لوگ ہیں اور بجلی کے ماہانہ قریباً 200 یونٹس استعمال ہوتے ہیں، جس میں سب سے زیادہ ان کا پورا دن چلنے والا سسٹم استعمال کرتا ہے اور ماہانہ ان کا 9 ہزار روپے سے زیادہ بل آتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بل پہلے ساڑھے 9 ہزار روپے تک آتا تھا، تو اب ساڑھے 7 ہزار تک آجائے گا، 2 ہزار روپے کی کمی بھی اچھا خاصا ریلیف ہے۔
’شکر ہے کہ حکومت نے کچھ تو ریلیف دیا، 2 ہزار روپے کا ریلیف مڈل کلاس لوگوں کے لیے اچھی خاصی اہمیت رکھتا یے، لیکن حکومت کو چاہیے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا عام آدمی تک فائدہ پہنچائے، کیوں کہ جب بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو تقریباً ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں فری لانسرز کو خصوصی ریلیف ملنا چاہیے، کیونکہ فری لانسرز ملک میں زرمبادلہ لانے کا سبب بنتے ہیں۔
’بجلی کے بل میں صنعتی صارفین کو دیے گئے ریلیف کا زیادہ فرق نہیں پڑےگا‘آئی نائن میں واقع رحمت فلور مل کے مالک احمد اعجاز نے اس بارے میں بتایا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اس سے بہت زیادہ تو نہیں مگر تھوڑا بہت فرق لازمی آئے گا، کیونکہ گزشتہ 2 برسوں میں بجلی کے یونٹس میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم اسی مہینے میں گزشتہ برس کا بل نکالیں تو وہ 25 لاکھ تھا، جبکہ رواں برس اسی مہینے کا بل 35 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی بل آیا تو نہیں ہے لیکن اگر اندازہ بھی لگایا جائے تو فی یونٹ 7 روپے 59 پیسے کی کمی کریں تو بجلی کا بل ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ آئے گا، یعنی اگر 35 لاکھ آنا تھا تو اب ساڑھے 33 یا 34 لاکھ روپے آ جائے گا۔
’صنعتوں کے بوجھ میں کوئی کمی نہیں ہوگی‘رائس مل کے مالک محمد لقمان شیخ نے کہاکہ ان کی مل کا ماہانہ بل 50 لاکھ روپے تک آتا ہے، اس صورتحال میں اس معمولی کمی سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا، کیونکہ اگر پہلے 50 لاکھ روپے بل آ رہا تھا تو اب 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ آئےگا، جس سے صنعتوں کے بوجھ میں بالکل کمی نہیں آئے گی۔
لقمان شیخ کے مطابق ملک میں کاروباری افراد کے لیے ہمیشہ سے پالیسیوں کو بہت سخت رکھا گیا ہے، کاروباری افراد کے لیے سب سے زیادہ آسان پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس ملک کی صنعتیں خوشحال نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے کہاکہ بجلی کے فی یونٹ میں صنعتوں کے لیے مزید کمی ہونی چاہیے کیونکہ سولر سسٹم کی نئی پالسیوں کے بعد صنعتوں کے لیے سولر پاور سسٹم بھی بہت بڑی سرمایہ کاری بن چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی قیمت میں کمی بلوں میں ریلیف شہباز شریف صنعتی صارفین فری لانسرز گھریلو صارفین وزیراعظم پاکستان وی نیوز