وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم پاکستان کے خط کا جواب دینا مناسب کیوں نہیں سمجھا؟ اوروزارتِ خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط لکھا تھا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس کے سماعت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکمنامہ جاری کیاہے جسمیں وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں دیا گیا، وزارتِ خارجہ کے مطابق ریمائنڈر بھی بھیجا گیا لیکن اُس کا بھی جواب نہیں آیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہناہے کہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ آنا سفارتی آداب کے خلاف ہے، وزارتِ خارجہ امریکی سفیر سے معلومات لے کہ خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا، وزارتِ خارجہ امریکی سفیر سے معلوم کرے کہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی میں خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد خط کا جواب کیوں نہیں نہیں دیا
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز میچ میں ٹاس کیوں نہیں ہو سکا؟
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
آفیشلز میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس کا فیصلہ کریں گے۔