کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاولوں کی امپورٹ پر لگائی گئی رکاوٹوں کے بعد حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے فیصلہ پاکستانی چاول کے معیار پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے اور پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ 2024ء میں یورپی ممالک کی جانب سے غیر معیاری ہونے کی بنا پر چاول کی 72 شپمنٹ کینسل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خوراک رانا تنویر نے بھی چاول کے ایکسپورٹرز کو چاول کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو یورپی یونین کی جانب سے پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آرگنائزیشن کا فرسودہ اسٹرکچر نئے چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام ہے، انکوائری میں ایک نیا آزاد اور عالمی معیارات کا حامل ادارہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نیشنل فوڈ سیکورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اتھارٹی عالمی زرعی منڈیوں تک رسائی کو ممکن بنائے گی جبکہ سپلائی چین میں معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ذمے دار ہوگی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ایسا ایک مسودہ 2017 ء کی قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا گیا تھا، تاہم یہ بل پاس نہیں ہوسکا تھا، 2024ء میں یہ مسودہ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کو پیش کیا گیا، جس نے قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل کابینہ سے منظوری لینے کا کہا۔زیراعظم نے بل کا مسودہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ نے 30 دسمبر 2024ء کو مسودے پر غور کیا اور مسودے کی اصولی منظوری دے دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے کراچی میں ایک عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا مظہر ہے، جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس منصوبے کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ یونیورسٹی میڈیا کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نئے معیار قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت بنائی جانے والی یہ میڈیا یونیورسٹی نہ صرف پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرے گی بلکہ سندھ کی انمول تاریخ اور انڈس سولائزیشن کی عظمت کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی۔ یہ ادارہ عالمی معیار کی تعلیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی تخلیقی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

ساجد خان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر قہر بن کر برس پڑے،ویسٹ انڈیز نے8وکٹیں گنوادیں

متعلقہ مضامین

  • جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
  • اک سفر جو منزل کی جستجو میں ہے
  • مالٹا میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلیے اعزازی کونسلر مقرر
  • وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
  • مالٹا میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلیے ضیاء نور اعزازی سرمایہ کاری کونسلر مقرر
  • عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • ایف بی آر کا انفارمیشن پالیسی کے تحت ڈیٹا گورننس آفس قائم کرنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا ملازمین کیلیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
  • ٹریفک ، سیف سٹی،یورپی نظام اور ہمارا رویہ
  • بیمہ شدہ بل بورڈز او او ایچ اشتہارات کے نئے معیار قائم کرکے انقلابی اقدامات کا آغاز