پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلیے 21جنوری مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت21 جنوری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران‘ بشریٰ کی توشہ خانہ 2 کیس میںبریت کی درخواست آج سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران اور بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آج جمعرات کوسماعت سماعت کریں گے۔