حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے مسائل سے نجات پاسکتے ہیں،نذیر احمد نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) شیخ العالم کونسل کے اور اہلسنّت و الجماعت تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ پروفیسر حافظ نذیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیرت علی مرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے خلیفہ ڈاکٹر سعید الرحمن نقشبندی، علامہ خرم عطاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓ کا ماننا ایمان کا حصہ ہے اور ان کے طریقے پر چل کر پوری دنیا کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت علیؓ کی اگر سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم تمام مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، حضرت علی ؓ بہت بڑی عملی شخصیت اور مفسر قرآن تھے، آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کے قانون کے مطابق اپنے قانون بنائے جائیں تو نا انصافی کاخاتمہ ہو جائے گا۔ کانفرنس میں حضرت علامہ خلیفہ محمد عارف نقشبندی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر جدید میڈیکل نسیم حیات سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں نسیم حیات خاں، حاجی عابد ہارون، انجمن تاجران کے صدر عبدالمنان راجپوت، نادر حسن گدی، حافظ عمران سلیم، کونسلر طاہر اُسامہ، عمران، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راؤ حامد گوہر، منصف احمد ٹالپور، علی غلام خاصخیلی سمیت دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حضرت علی
پڑھیں:
بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو
بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں، اس نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک نیا اشو چھیڑا ہے، پاک بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، پاک بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔
اس سے قبل سکھر میں گذشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا ہے، بھارت کو کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کا کہ اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاک فوج بارڈر پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، نہروں پر نون لیگ سے معاہدہ جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں مسئلے کو ختم کردیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنیکا اعلان بھارت پہلگام واقعہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، انوارالحق کاکڑ وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور ایران کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم