کندھکوٹ: قبیلے کے فریقین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کچے کے علاقے تھانہ جنگن کی حدود گاؤں انور جاگیرانی میں جاگیرانی قبیلے کے 2 فریقین میں چلنے والی دیرینہ دشمنی پر تصادم ہو گیا، دورانِ تصادم دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے غلام سرور جاگیرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ علاقہ نوگو ایریا ہونے کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی، لاش وہیں پڑی ہویا تھی۔ دونوں فریقین مورچہ زن ہو گئے، وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا، فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا، مزید خونریزی کا اندیشہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم
درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کردی تھیں ، بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں ، عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔
مزید :