Jasarat News:
2025-04-16@00:35:05 GMT

ہالا: دشمنی میں ایک شخص قتل، حادثے میں نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

ہالا (نمائندہ جسارت) مٹیاری کے شہر نیو سعیدآباد کے گردونواح میں دشمنی میں ایک شخص قتل، ایک حادثے میں جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی، اسپتال منتقل، مقتول کا قاتل گرفتار کرنے میں پولیس ناکام، نیو سعیدآباد کے قریب عبدالواحد برڑا گائوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دیہاتی حسین بخش رند کو گولیوں سے چھلنی کرکے فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دی۔ مقتول کے بھائی نبی بخش رند کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل برادری کے لوگوں نے بلوچستان کے رہائشی علی شیر، لال خان اور در محمد نے میرے بھائی پر جھوٹا کاروکاری کا الزام لگا کر ایک خاتون کو قتل کیا تھا جس کے بعد وہ ہمیں 10 لاکھ روپے دینے کی دھمکیاں دے رہے تھے، انکار پر ان ظالموں نے ہی ہمارے نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔ دوسری جانب نیو سعیدآباد ہائی وے پر حیدرآباد جانے والا تیز رفتار شہزور مزدا موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سیم تھوڑ کے پانی میں جاگرا جس کے باعث ڈرائیور اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر تیزرفتار کار کے حادثے میں زخموں کے تاب نہ لاکر دلشاد ابڑو دم توڑ گیا، جبکہ ڈرائیور کو کار سمیت پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار

اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔

مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
  • کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی: لانڈھی میں برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی میں ایک اور خواب سڑک پر بکھر گیا، نوجوان کی المناک موت پر ہر آنکھ اشکبار
  • قصور: تیز دھار آلے سے نوجوان قتل