سست انٹرنیٹ، پی ٹی اے نے ملبہ ٹیلی کام انفرااسٹرکچر پر ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویب مینجمنٹ سسٹم (وی پی ایم) کے بعدانٹرنیٹ سست روی کا ملبہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر پر ڈال دیا ہے اور پی ٹی اے نے فائبرائزیشن، اسپیکٹرم میں کمی اور توانائی مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دے دیا ہے۔
پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے۔
گزشتہ پانچ برس کے دوران147 ٹیلی کام سائٹس دہشتگردوں جبکہ 739 چوروں کا نشانہ بنی ہیں۔
ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات بھی ہیں۔42 فیصد ٹیلی کام سائٹس جنریٹرز کے بغیر کام کررہی ہیں، بغیر جنریٹرز سائٹس لوڈشیڈنگ کے دوران سروسز متاثر ہونے کا باعث بنتی ہیں۔
ویب منیجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست ہونے کی کبھی نشاندہی نہیں ہوئی، ٹرانس ورلڈ افریقہ ٹو کیبل کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کیلیے کام کررہی ہے ،45 ہزار کلومیٹر طویل کیبل کی صلاحیت 18 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،
پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق یہ کیبل بینڈوتھ بڑھانے اور انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کیلیے مددگار ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیلی کام سائٹس پی ٹی اے
پڑھیں:
مذاکرات میں امریکا کی نیت کا جائزہ لیں گے: ایران
امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہو رہے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف کریں گے۔
اس سے قبل رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کو ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کیے بغیر یہ کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت انتہائی اعلیٰ سطح پر ہو گی، بات چیت کامیاب نہ رہی تو ایران بہت بڑے خطرے میں گِھر جائے گا۔
Post Views: 1