لاہور: وزیر معدنیات پنجاب نے ضلع اٹک میں اربوں روپے مالیت سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچارنی نے صوبے میں اربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کردی۔

وزیر معدنیات شیر علی گورشانی نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے حکومت پنجاب بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کرے گی۔

ان کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال لگا، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی۔ ہرطرف سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطح کی کمیٹی کل وزیراعلی کو ملے گی۔

واضح رہے کہ سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ اٹک کے قریب دریائے سندھ میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر موجود ہیں، جن کی مالیت 800 ارب روپے یا 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

ابراہیم حسن مراد نے بطور اُس وقت کے صوبائی وزیر فروری 2024 میں بھی دعویٰ کیا تھا کہ اٹک میں دریائے سندھ سے سونے کے اربوں ڈالر موجود ہیں، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہے، پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی، جن کی جلد نیلامی کردی جائے گی۔

صوبائی وزیر مائنز نے کہا تھا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے سروے میں سونے کے ساتھ زنک، چاندی، نکل، مینگنیز اور تانبے وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔

ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 مربع کلومیٹر تک کی گئی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سونے کے ذخائر وزیر معدنیات کی تصدیق تھا کہ

پڑھیں:

کراچی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے اور وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کی کارروائی میں ہزاروں ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، سج سے چھاپے کے دوران سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 10ہزار درہم، 1500 برطانوی پاؤنڈز، 1030 سعودی ریال، ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمدکیے گئے۔ گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے اور وہ  برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ بند گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری
  • پی ایم ای ایکس میں 49.110 بلین روپے کے سودے
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • کراچی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو بڑا دھچکا، اربوں روپے مالیت کا ڈرون طیارہ گر کرتباہ
  • اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • واخان کے معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خرم نواز گنڈاپور
  • خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع