ڈاکٹر عافیہ معاملے پر وزارت خارجہ سے وضاحت طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کر لی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا وائٹ ہاؤس سے جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کر لی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط لکھا تھا، لیکن اس خط کا جواب نہیں آیا۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ یاددہانی کا ایک اور خط بھی بھیجا گیا تھا، لیکن اس کا بھی کوئی جواب نہیں ملا۔
عدالت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ آنا سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ عدالت نے وزارت خارجہ سے امریکی سفیر کے ذریعے معلومات حاصل کر کے وضاحت طلب کی ہے کہ خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈاکٹر عافیہ خط کا جواب
پڑھیں:
پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک : سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل