پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونا سستا ہوگیا۔
24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 277900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کی کمی سے 238254 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سونے کی قیمت روپے کی
پڑھیں:
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔
Post Views: 1