کراچی:

شہر قائد میں گڈاپ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور اس کی تیاری کے آلات برآمد کر لیے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کے مطابق، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گبول آباد کے قریب گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران، پولیس نے ایک ملزم عاقب کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے گٹکا ماوا تیار کرنے والی مشینیں، 50 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا، گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا کیمیکل، ایک جنریٹر، 2 ڈیجیٹل کانٹے، تمباکو، 15 کلو چھالیہ اور پیکنگ مٹیریل برآمد کیا۔

گٹکا ماوا کی فیکٹری سے برآمد ہونے والے گٹکا ماوا کو کیمیکل ایگزامنر کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی صحت کو جانچا جا سکے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی:

سی ٹی ڈی نے سولجر بازار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سید موسیٰ رضوی عرف کامران ولد سید نفیس عباس رضوی کافی عرصے سے گرفتاری کے خوف سے روپوش تھا۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش قتل، اقدام قتل اور سہولت کاری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ 5 ستمبر 2023 کو تیموریہ تھانے کی حدود میں فرقہ وارانہ مخالفت کی بنیاد پر قاری خرم ولد محمد خان کو قتل کیا اور محمد مدنی ولد محمد بشیر و نوید خان ولد حسین خان کو زخمی کیا۔

اسی طرح 20 ستمبر 2023 کو مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں شیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ 26 نومبر 2023 کو سچل کے علاقے میں جنت گل ولد سعادت خان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ 13 نومبر 2024 کو سمن آباد کے علاقے میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے ہوئے سید محمد ابو ہاشم کو قتل کروایا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سید موسیٰ رضوی زینبیون بریگیڈ کا اہم رکن ہے اور فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں بالواسطہ ملوث رہا ہے، جسے تنظیم کی جانب سے باقاعدگی سے فنڈنگ کی جاتی رہی۔

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ٹیرر فنانسنگ اور دیگر مقدمات زیرِ تفتیش تھے، جس کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سندھ: گٹکا ماوا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار