Jasarat News:
2025-01-18@10:11:52 GMT

پہلی ششماہی میں ترسیلات زر برآمدات کی آمدنی سے زیادہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں ملک کی برآمدات کی آمدنی کو پیچھے چھوڑ دیا، حالانکہ وزیرِاعظم برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا مجموعہ 17.645 بلین ڈالر رہا، جبکہ برآمدات کا حجم 16.

561 بلین ڈالر تھا، جس میں 1.084 بلین ڈالر کا فرق پایا گیا۔جولائی 2024 میں برآمدات 2.307 بلین ڈالر تھیں جبکہ ترسیلات زر 2.994 بلین ڈالر تھیں؛ اگست میں برآمدات 2.762 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 2.9428 بلین ڈالر؛ ستمبر میں برآمدات 2.840 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 2.8595 بلین ڈالر؛ اکتوبر میں برآمدات 2.984 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 3.0546 بلین ڈالر؛ نومبر میں برآمدات 2.833 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 2.9153 بلین ڈالر جبکہ دسمبر میں برآمدات 2.841 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 3.0793 بلین ڈالر تھیں۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ صنعتوں کی مسابقت میں کمی آئی ہے کیونکہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی ترقی کم رہی، جس کی بنیادی وجہ موجودہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کے تحت سخت مالیاتی اور زری پالیسیاں ہیں۔ماہرین کیمطابق بہت زیادہ لوگ بہتر روزگار کے لیے پاکستان چھوڑ رہے ہیں، اوپن مارکیٹ اور بینک کے نرخوں میں کم اور مستحکم فرق، اسٹیٹ بینک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر قانونی کرنسی تجارت (حوالہ/ہنڈی) پر سخت کارروائی، اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات بھیجنے کی ترغیب، ترسیلات زر میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں برا مدات 2 ترسیلات زر 2

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 2,900 روپے کا اضافہ، قومی درآمدات میں نمایاں تیزی

کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 2,900 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2,487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی:

پہلے دن فی تولہ قیمت 1,500 روپے کم ہوئی۔ دوسرے دن مزید 1,400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق نومبر 2024 میں سونے کی درآمدات میں 52.25 فیصد اضافہ ہوا:

نومبر 2024 کے دوران سونے کی درآمدات کی مالیت 1.69 ارب روپے رہی۔ نومبر 2023 میں یہ مالیت 1.11 ارب روپے تھی۔ اس طرح درآمدات میں 0.58 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مقامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہوا ہے۔ سونے کی درآمدات میں اضافہ معیشت میں بدلتے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • استنبول نمائش میں شرکت کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا
  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی، کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1.21 ارب ڈالرز رہا
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • پی ایم ای ایکس میں 49.110 بلین روپے کے سودے
  • چین کی غیر ملکی تجارت میں قابل ذکر کامیابیاں
  • سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو شادی سے قبل قتل کی دھمکیاں کیوں ملی تھیں؟
  • برطانیہ اور عراق کے درمیان 15 بلین ڈالر کے تجارتی پیکیج اور دفاع کا معاہدہ
  • تنزانیا میں ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے‘ عالمی ادارئہ صحت
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ
  • سونے کی قیمت میں 2,900 روپے کا اضافہ، قومی درآمدات میں نمایاں تیزی