Jasarat News:
2025-04-16@18:40:06 GMT

حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔اسٹٹ بینک ا?ف پاکستان کے مطابق مالی سال 25ء میں حکومتی قرض ادائیگیاں 2.64 کھرب روپے ہوگئیں،بجٹ سپورٹ کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 272.64 ارب روپے تھی، کموڈیٹی آپریشنز کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 5.24 ارب روپے رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے 62.

3 کروڑ روپے کا دیگر قرض لیا گیا۔مالی سال 25ء میں تاحال بجٹ سپورٹ کی مجموعی قرض ادائیگی 2.42 کھرب روپے ہے، اسٹیٹ بینک مالی سال 25ء میں کموڈیٹی آپریشنز کی ادائیگیاں 222 ارب روپے رہیں،حکومت کی دیگر قرض ادائیگیاں 1.67 ارب روپے ریکارڈ ہوئیں، مالی سال 25ء میں حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 733 ارب روپے قرض ادا کیا،وفاقی حکومت نے مرکزی بینک کو 76 ارب روپے، صوبائی حکومتوں نے 625 ارب روپے ادا کیے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مالی سال 25ء میں ارب روپے حکومت نے

پڑھیں:

آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:

آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔

حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔

گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا؟ اہم خبر آگئی
  • حکومت کی عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • سعودی عرب کا عالمی بینک کو شام کے ذمہ واجب الاداد قرضوں کی ادائیگی کا عندیہ
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان
  • حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
  • آئندہ مالی سال 2025۔26 میں دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ