Express News:
2025-01-18@11:11:11 GMT

گورنر سندھ مغوی بچے صارم کے گھر پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نارتھ کراچی سے پُراسرار طور پر اغوا ہونے والے بچے صارم کی رہائش گاہ ناتھ کراچی، 5 کے، بیت النعم اپارٹمنٹ پہنچ گئے۔

گورنر سندھ نے مغوی بچے کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں بچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ مغوی صارم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، جبکہ متعلقہ پولیس حکام نے گورنر سندھ کو کیس کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ صارم 7 جنوری کو اپنے ہی فلیٹ سے اغوا ہوا تھا، جبکہ اغوا کاروں کی جانب سے صارم کی والدہ کو تاوان کا واٹس ایپ پیغام انٹرنیشنل نمبر سے بھیجا گیا تھا۔

صارم کے والد محسن پرویز کے مطابق واٹس ایپ پیغام میں اغواکاروں کی جانب سے 5 لاکھ روپے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

والد کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پیغام میں تاوان کی رقم بھیجنے کے لیے بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ

پڑھیں:

کراچی: لاپتہ بچے کی لاش ملنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

تصویر بشکریہ جیو نیوز

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک سے بچےکی لاش ملنے کے بعد اب تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کنور آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد پانی کے چاروں ٹینکوں کی بھی تلاشی لی تھی، آج اچانک وال مین کی جانب سے لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

انہوں نے کہا کہ وال مین کو اب تک حراست میں نہیں لیا گیا، بچے کے والد کو جعلی مسیج موصول ہوا جسے وہ تاوان کا میسج سمجھا، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا۔

نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔

کنور آصف نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش آج مل گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟
  • کراچی: لاپتہ بچے کی لاش ملنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی
  • میرپور ماتھیلو: کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج
  • سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے‘سردار عبدالرحیم
  • شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • صارم کے والد کو تاوان کامیسیج موصول کیس اے وی سی سی کو ٹرانسفرکردیاگیا
  • اسداللہ بھٹو کا علما دین کے نام خصوصی پیغام
  • گورنر سندھ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچے، بچہ کے والدین سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان