Jasarat News:
2025-04-15@09:16:16 GMT

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں آج 4میچ کھیلے جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں آج 4میچ کھیلے جائیں گے

لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں8 دن آرام کے بعد آج مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برینٹ فورڈ اور دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا، دوسرا میں چیلسی اوربورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان اسٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن اسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔آج کا چوتھا اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اورلیورپول کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا ۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کیلیے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہووالبیون،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم، ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فٹ بال

پڑھیں:

گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائیں اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں، پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ ہونے چاہییں، آج اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی صورت قبول نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں اُن سب کو بانی کے نام پر ووٹ ملے ہیں،  پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنائیں پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا راستہ روکوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
  • نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ
  • اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • پولیو کے خاتمے میں خدانخواستہ ہم اکیلے نہ رہ جائیں: مصطفیٰ کمال
  • انجری سے نجات پاکر ثاقب محمود انگلش ٹیم میں واپسی کے منتظر
  • شیر اپنی کچھار سے باہر نکل آیا؟
  • گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
  • مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے