Jasarat News:
2025-01-18@10:48:48 GMT

آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی2025کا نیا پرومو جاری کردیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی 2025کا نیا پرومو جاری کردیا، جس میں پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم شامل ہیں۔چمپیئنزٹرافی سے قبل چمپئن ٹیم کی سفید جیکٹ کی رونمائی کی گئی، ویڈیو میں وسیم اکرم کو سفید بلیزر کی اہمیت بتاتے ہوئے دکھایا گیا،وسیم اکرم نے کہاچمپئنز ٹرافی بہترین میں سے بہترین کی نمائندگی کرتی ہے،سفید جیکٹ عظمت کی علامت ہے۔وسیم اکرم نے مزید کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا،چمپئنز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔خیال رہے کہ چمپیئنزٹرافی میلہ19فروری سے سجے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وسیم اکرم

پڑھیں:

جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے، حماس نے خبردار کردیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق  حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج  کم از کم 80 فلسطینی باشندے شہید اور  سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

 اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو یہ ان درجنوں اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جو  7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے حماس کے پاس یرغمال ہیں۔  

 حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر دشمن  کی جانب سے کوئی بھی جارحیت اور بمباری ایک قیدی کی آزادی کو  ساںحے میں بدل سکتی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے  کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے اس مقام پر بمباری کی جہاں جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں رہا کی جانے والی یرغمالی خواتین میں سے کچھ موجود تھیں۔

واضح رہے  کہ قطر میں گذشتہ روز حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد، غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فضائی حملے بڑھا دیے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
  • کراچی میں چمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کیلیے اہم اقدامات کا آغاز
  • چمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں پر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
  • انجری کے باعث جنوبی افریقا کےاہم فاسٹ بولر چمپئنز ٹرافی سے باہر
  • آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی
  • چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا
  • ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری
  • جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے، حماس نے خبردار کردیا
  • چمپئنز ٹرافی ، مہنگا ترین ٹکٹ 25ہزار روپے تک ہوسکتا ہے