سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کپ، اوٹاگو نے ویلنگٹن کو 15رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویلنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)سپر سمیش ٹی 20 کپ25-2024میں اوٹاگو نے ویلنگٹن کو 15 رنز سے شکست دے دی،یہ اوٹاگو کی سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کپ میں چوتھی فتح ہے۔ منگل بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 14ویں میچ میں اوٹاگو کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بناکر ویلنگٹن کو میچ میں کامیابی کے لیے165رنز کا ہدف دیا۔ڈیل فلپس نے 43 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز میکس چو نے 37 رنز بنائے۔ویلنگٹن کی جانب سے جیمز ہارٹسن اور پیٹرینگ ہسبینڈ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں ویلنگٹن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اوٹاگو کی جانب سے ملنے والے 165 رنز ہدف تعاقب میں 18 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 149 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مچل بریسویل کی 61 رنز کی عمدہ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستااوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
کراچی(کامرس ڈیسک)جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے نرخ بڑھ گئے۔پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6 ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے، پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے اور عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 1ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہے۔ عالمی بینک کی جانب سے 10سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں کے لیے 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔