یونانی وزیراعظم کی سعودی عرب آمدولی عہد کے ساتھ تاریخی علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یونانی وزیراعظم کو تاریخی مقامات کا دورہ کرارہے ہیں
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یونانی وزیر اعظم میٹسو ٹاکیز سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے العلا میں تاریخی علاقے الحجر کا دورہ کیا جو کہ عالمی ثقافتی ورثہ، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی فہرست میں درج ہونے والا پہلا سعودی ثقافتی ورثہ ہے۔ میٹسو ٹاکیز دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل کو اسناد سفارت پیش کیں
تصویر سوشل میڈیا۔کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
اس سلسلے میں تاریخی رائیڈو ہال اٹاوہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈین قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنیادیں موجود ہیں اور مشترکہ ترجیحات پر زیادہ تعاون کے امکانات روشن ہیں۔
تقریب کے بعد اپنے بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، کینیڈا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ میں ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے فعال بات چیت، کاروباری روابط اور ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔