جامعہ محمودیہ ومدنیہ میں ختم بخاری شریف کی روح پرورتقریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف علمی درس گاہ جامعہ محمودیہ ومدنیہ میراں ناکہ لیاری میں ختم بخاری شریف کی روح پرورتقریب جامعہ کے بانی مہتمم شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، معروف روحانی وعلمی شخصیت پیرطریقت شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف افشانی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا ، جمعیت علمااسلام پاکستان کے سینئررہنماسابق سینیٹرحافظ حمدللہ، جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری سابق سینیٹرمولانا عبدالرشید،معروف مذہبی اسکالرمولانا فضل سبحان،شیخ الحدیث مولاناالطاف الرحمن عباسی نے خطاب کیا، تلاوت قرآن پاک قاری نعیم اللہ حبیب اور نعت و نظم مولانا حافظ عمرعباسی نے پیش کیے۔ امسال شعبہ درس نظامی اور شعبہ تحفیظ القرآن سے 100 سے زائدطلبانے سند فراغت حاصل کی، فارغ التحصیل فضلائے کرام وحفاظ کرام کی دستار بندی مہمان علمائے کرام نے کی ،اس کے علاوہ سال بھر اسباق میں حاضری، مسلسل پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات دییگئے جبکہ تقریب میں فضلاکرام کو بیش قیمت کتب کا ہدیہ بھی دیا گیا،سینیٹرحافظ حمدللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں کے دینی مدارس پر کنٹرول کادیرینہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،مدارس کی آزادی و حریت کے تحفظ کیلیے جد وجہد جاری رہے گی،مدارس رجسٹریشن بل اہل مدارس کی بڑی کامیابی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
لاہور:اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے۔
اداکار جاوید کوڈو کئی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔
انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ان کی صحت کے مسائل کئی برسوں پر محیط رہے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا کولہے کی ہڈی کا آپریشن بھی کیا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے۔
جاوید کوڈو تین بیٹوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔