ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کیساتھ ہمسائے کے تعلق کیوجہ سے نقصان برداشت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی، اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں، ماحول اچھا ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا، میں کہہ رہا ہوں کہ اس بندے سے ہوشیار رہیں، یہ مکر جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کے ساتھ ہمسائے کے تعلق کی وجہ سے نقصان برداشت کیا۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ہماری اتنی انویسٹمنٹ ہے، اتنا ہی ریٹرن دے دیں کہ افغان سرزمین سے حملے بند کر دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں 2 روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد

قونصل جزل ترکیہ جمال سانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کم کیا جا سکے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیمی سطح پر شعور و آگہی کی فراہمی سے  کیا جائے، ماحول کی بہتری میں این ای ڈی دوسری جامعات کیلئے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں 2 روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ CLIMATECH 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں قونصل جزل ترکیہ جمال سانگو نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کم کیا جا سکے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیمی سطح پر شعور و آگہی کی فراہمی سے  کیا جائے، ماحول کی بہتری میں این ای ڈی دوسری جامعات کیلئے مثال ہے۔ جمال سانگو نے کہا کہ تحقیق صرف تحقیقی مقالہ جات کو پڑھنے تک محدود نہ ہو، بلکہ معاشرتی مسائل کے حل اور اطلاق کیلئے ہو۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل نے کہا کہ ماحولیاتی تناؤ کی تخفیف کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، کانفرنس ہر فرد کیلئے شعور و آگہی کا دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں دو تہائی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہو جاتی ہیں، جو کہ تشویش ناک ہے۔

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل نے طالب علموں پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرکے ماحول کو بہتر کرنا آپ کے ذمہ داری ہے۔ کانفرنس چیئر ڈاکٹر عمران اسلم، کو چیئر ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو، سیکریٹری حرا مریم سمیت ماہرین نے طالب علموں کو ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کے طریقے سکھائے۔ کانفرنس کے اختتام پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، کو پیٹرن ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار سید غضنفر حسین، سابقہ چیئرمین پی پی ایل عاصم مرتضیٰ، ڈائریکٹر ٹیکنالوجیز ہارون بنگال اور چیئر ڈاکٹر عمران اسلم نے کانفرنس کی ٹیم اور شرکاء میں شیلڈز و سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جامعہ این ای ڈی میں 2 روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد
  • بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، وزیر دفاع
  • القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، وزیر دفاع
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے: خواجہ آصف
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • امید ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائیگا، انٹونی بلنکن
  • وزیراعلیٰ کا احتجاج موثر،اسحاق ڈار کی سندھ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی
  • گورنر سندھ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچے، بچہ کے والدین سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی