رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاروں کی فروخت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ملک میں رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ابتدائی چھ ماہ میں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
کار مینوفیکچررز کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 میں کار کی فروخت 69 فیصد بڑھی ہے۔ 2024 میں کاروں کی فروخت ایک لاکھ 25 ہزار یونٹس ریکارڈ ہوئی۔
مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 2024 میں موٹر سائیکلز اور رکشہ کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ایک لاکھ 18 ہزار موٹر سائیکلز اور رکشہ فروخت ہوئے۔
مینوفیکچرز کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 170 فیصد اضافے کیساتھ 7030 یونٹس ریکارڈ ہوئی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی فروخت
پڑھیں:
رواں مالی سال بھارت و چین معاشی ترقی میں پاکستان سے آگے، امریکا پیچھے
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا۔
آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد اور آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔
رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد اور آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد اور آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔