دلہن بیت الخلا گئی اور شادی کے تمام زیور و نقدی لے اُڑی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لکھنؤ:بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن بیت الخلا جانے کا بہانہ بنا کر زیورات اور نقدی سمیت غائب ہوگئی۔
یہ واقعہ ضلع بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ کسان کملیش کمار اپنی دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے۔
کملیش کے مطابق دلہن اپنی ماں کے ساتھ شادی میں شریک ہوئی تھی اور وہ پہلے ہی اسے ساڑھیاں زیورات، اور دیگر تحائف دے چکا تھا۔ شادی کی رسموں کے دوران دلہن نے بیت الخلا جانے کا عذر پیش کیا اور اس کے بعد وہ واپس نہ لوٹی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلہن کی ماں بھی موقع سے فرار ہوگئی۔
واقعے کے بعد کملیش نے صحافیوں سے گفتگو میں شادی میں لُٹ جانے کا احوال بتایا، تاہم پولیس کو کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
کملیش کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات برداشت کر رہا تھا لیکن دلہن اور اس کی ماں نے اسے دھوکا دے کر تمام زیورات اور نقدی لوٹ لی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں: