تم نسل کشی کے سیکریٹری، تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگ مر گئے، خاتون کا انٹونی بلنکن کے سامنے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں خاتون نے احتجاج کیا اور ان پر نسل کشی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کیا۔
خاتون نے انٹونی بلنکن کو وزیر خارجہ کی جگہ نسل کشی کا وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمھیں معاف نہیں کریں گے۔ حجاب لی خاتون نے کہا کہ انٹونی بلنکن تم نسل کشی کے سیکریٹری ہو اور تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگوں کی نسل کشی ہوئی، تم نے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے خاتون کے احتجاج پر جواب میں کہا کہ میں آپ کے نقطہ نظر کا احترام کرتا ہوں۔
بعد ازاں انتظامی اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹونی بلنکن
پڑھیں:
فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے ملازمین میں اس بیان سے کھلبلی مچ گئی ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ ںظر دنیا بھر میں ادارے کے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
میٹا نے خصوصی لے آف پلان جاری کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں میٹا کی مجموعی ورک فورس کا پانچ فیصد گھٹایا جارہا ہے۔ اس بیان کے اجرا سے میٹا کے ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ چھانٹی کے پہلے مرحلے میں فیکٹ چیکرز سے جان چُھڑائے گا۔
انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی ملکیت بھی میٹا کے پاس ہے۔ میٹا کے بیان میں صراحت کی گئی ہے کہ چھانٹی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ترجیحاً نکالا جائے گا۔
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ہم سال کی ابتدا ہی میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین سے نجات پانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ سال بہت مشکلات والا ثابت ہونے والا ہے۔ ملازمین کے نام میمو میں مارک زکربرگ نے کہا کہ جن کی کارکردگی اچھی رہی ہے اُنہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ معاملات کو بحسن و خوبی نپٹانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں میٹا کے ملازمین کی تعداد 72 ہزار سے زیادہ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد ملازمین کو نکالا جارہا ہے تاہم اِسی سال اُن کے بدلے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔