Juraat:
2025-01-18@10:52:04 GMT

ریلوے کا کراچی میں خصوصی فریٹ کوریڈور منصوبہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

ریلوے کا کراچی میں خصوصی فریٹ کوریڈور منصوبہ

کراچی : پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دبا کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پاکستان ریلوے کا ایک مشترکہ جوائنٹ وینچر ہے، جو سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف کارگو ٹرانسپورٹیشن کے عمل میں بہتری آئے گی بلکہ یہ ملک کی معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

اس اہم موقع پر ڈی پی ورلڈ کے دفتر میں ایک بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں این ایل سی کے برگیڈیئر، ڈی پی ورلڈ کے ڈائریکٹر، اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جناب محمد ناصر خلیلی نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر ڈپٹی ڈویژنل سپریٹنڈنٹ محمد فرحان اعوان اور ڈی ٹی ا پورٹ اسحاق بلوچ بھی موجود تھے یہ منصوبہ کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دبا کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے پہلا تجارتی قافلہ روانہ

کراچی: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان شراکت داری کے تحت پہلا تجارتی قافلہ کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے تجارتی سامان سے بھرے کنٹینرز کا یہ قافلہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے روانہ ہوا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او، سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو سروس کا افتتاح کیا۔

سلطان احمد بن سولیم نے اس اقدام کو خطے میں تجارت اور رابطوں کو فروغ دینے کا نیا دور قرار دیا اور کہا کہ دونوں اداروں کی شراکت داری سے پاکستان کی اقتصادی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی، کاروبار میں آسانی آئے گی اور ترسیل کی لاگت اور وقت میں کمی آئے گی۔

این ایل سی کے ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستانی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سروس پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی اور خطے میں تجارت کی بڑھوتری کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
  • کابینہ نے مزید ای وی بسوں کےحصول کی منظوری دیدی ہے‘شرجیل
  • کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • لوگوں کو بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کا فیصلہ
  • کراچی:چیمپئنز ٹرافی کیلیے خصوصی انتظامات
  • کراچی، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت ’The Mangrove‘ منصوبے کا آغاز
  • آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ
  • کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے پہلا تجارتی قافلہ روانہ