Jasarat News:
2025-04-16@13:12:43 GMT

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی معمول کے گشت کے دوران بارودی سرنگ پر چڑھ گئی، جس سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ بھارتی فوج نے فوری طور پر اضافی نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے، جبکہ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ کچھ زخمی موقع پر ہی جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا پیدل گشت کے دوران ایک اہلکار کے بارودی مواد پر پاؤں رکھنے کی وجہ سے ہوا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

آزاد ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت اور زخمیوں کی حالت کے پیش نظر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم بھارتی فوج نے اس پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کے مطابق

پڑھیں:

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سول سوسائٹی گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ
  • ضلع وہاڑی میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے
  • وہاڑی میں طیارہ گر کر تباہ
  • مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا
  • وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے
  • اپر کوہستان: داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • افغانستان: مسجد کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی