سابق اسپنر عبدالرحمان قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلیےسابق اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ عبدالرحمان کو ٹیم کے ساتھ رکھنے کا مقصد نعمان علی،ساجد خان اور ابرار احمد سے مزید بہتر پرفارمنس لینا ہے۔
اسپن وکٹوں پر یہ تینوں بولرز پاکستان کے ٹرمپ کارڈ ہوسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابراعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں معروف کھلاڑی عمران خان کا ریکارڈ توڑ نے کے قریب پہنچ گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے،
سابق کپتان عمران خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 977 رنز کے ساتھ پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 676 رنز بنا رکھے ہیں،
بابر اعظم کو عمران خان کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 302 رنز کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔
تنقید کا جواب نہیں دیتی،میں ظاہر نہیں کرتی مگر میرا اللہ تعالیٰ سے تعلق بہت مضبوط ہے: وینا ملک